بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے
بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار وکرم گوکھلے77 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکرم گوکھلے گزشتہ کئی دنوں سے پونے کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے انہیں حالت بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔

وہ پچھلے کچھ دنوں سے پونے کے دینا ناتھ منگیشکر اسپتال میں تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے تاہم آج انہوں نے اسپتال میں آخری سانسیں لیں۔

اس سے قبل بھی اداکار کے انتقال کی خبر سامنے آئی تھی جس کی ان کے اہلخانہ نے تردید کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

فیروز خان کو لکس ایوارڈ کیوں دیا؟ سوشل میڈیا صارفین ناراض

انہوں نے 1971 میں امیتابھ بچن کی فلم ’پروانہ‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا اور پھر کئی مراٹھی اور ہندی فلموں میں کام کیا۔

جن میں 1990 میں امیتابھ بچن کی مشہور فلم اگنی پتھ اور 1999 کی فلم ہم دل دے چکے صنم شامل ہے، اس کے علاوہ انہوں نے اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم بھول بھلیا میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Related Posts