عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار کا گیت پر رقص، مزاحیہ ویڈیو وائرل

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار کا گیت پر رقص، مزاحیہ ویڈیو وائرل
عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار کا گیت پر رقص، مزاحیہ ویڈیو وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عثمان خالد بٹ اور عثمان مختار نے وائے ناٹ ڈانس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک گیت پر رقص کیا جس کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کے اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ ان کے دوست فنکار عثمان مختار نے وائے ناٹ ڈانس چیلنج قبول کر لیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

تصویری تجزیہ، شوبز ستاروں کی جرجیس سیجا کے برنچ میں شرکت

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Khalid Butt (@aclockworkobi)

اداکار عثمان خالد بٹ نے کہا کہ طٰہٰ ملک کے گیت سوہنا تو پر رقص کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے ہم کہاں کے سچے تھے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکار عثمان مختار کے ہمراہ رقص کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی چیلنج قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دیکھتے ہیں کہ گیت کی دھن پر کون اچھا رقص کرسکتا ہے۔ عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی ویڈیوز میں انہیں ٹیگ کرنے کی ہدایت کی۔ 

پنجابی گیت ساری دنیا نوں اساں کی کرناں، سانوں تے سوہنا توں لگنا ایں کی ویڈیو میں اداکار عثمان مختار اور عثمان خالد بٹ ایک ساتھ رقص کرتے نظر آئے جو سوشل میڈیا پر مقبول ہے۔ متعدد شوبز شخصیات نے اس گیت پر رقص کیا ہے۔