میوزک کے عالمی چارٹ مرتب کرنے والے ادارے بل بورڈ نے نامور امریکی گلوکارہ اولیویا روڈریگو کو بل بورڈ نے ویمن آف دی ایئر قرار دیدیا۔
گلوکارہ اولیویا روڈریگو کو بل بورڈ کی 2022 وومن آف دی ایئر کا خطاب حاصل کرنے کے لیے صرف ایک البم کی ضرورت تھی، جس نے انہیں ٹیلر سوئفٹ اور لیڈی گاگا کے مدمقابل لاکھڑا کیا۔
اولیویا روڈریگو کو 2 مارچ کو بل بورڈ ویمن ان میوزک ایوارڈز میں 2022 وومن آف دی ایئر کے طور پر اعزاز سے نوازا جائے گا۔ پچھلے اعزازات میں کارڈی بی، بلی ایلش اور آریانا گرانڈے بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل امریکن میوزک ایوارڈز 2021کی تقریب میں سال کے بہترین فنکار (آرٹسٹ آف دی ائیر) کا اعزاز 7 رکنی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس کے نام رہا جس کیلئے جواں سال فنکاروں نے بڑے بڑے ناموں کو شکست فاش سے دوچار کیا ہے۔
مزید پڑھیں:سی پرائم نے اپنی اوریجنل مختصر فلم ہل اسٹیشن آن لائن ریلیزکردی