امریکا کا آواز کی رفتار سے 5گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کا آواز کی رفتار سے 5گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کامیاب
امریکا کا آواز کی رفتار سے 5گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کامیاب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے ملک کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی فضائیہ نے ہائپر سونک میزائل سے متعلق بیان جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہائپر سونک میزائل کا تجربہ ہفتے کے 0 روز جنوبی کیلیفورنیا کے ساحل پر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کی ایک تہائی فوج یوکرین جنگ میں ہلاک ہوگئی۔برطانیہ کا دعویٰ

واضح رہے کہ 2 ماہ قبل مارچ کے وسط میں امریکی فوج نے آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز میزائل کے تجربے کا دعویٰ کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ میزائل ایک گھنٹے میں 6100 کلومیٹر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ہائپر سونک میزائل کے تجربے کا اعلان گزشتہ ماہ سامنے آیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ہائپر سونک میزائل تجربے کی کامیابی کا اعلان  یوکرین روس کشیدگی کے باعث عالمی سطح پر تشویشناک صورتحال کے باعث نہیں کیا جاسکا۔

روس نے گزشتہ ماہ یوکرین پر 2 ہائپر سونک میزائل فائر کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ رواں ماہ 14 مئی کو کیے گئے ہائپر سونک تجربے کے متعلق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ہم ہائپر سونک ہتھیاروں کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔

Related Posts