امریکا نے اسرائیل فلسطین تنازعہ سے متعلق آج ہونیوالاسلامتی کونسل کا اجلاس رکوادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک: امریکا نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ اور کشیدگی کے حوالے سے آج طلب کیا جانیوالا سلامتی کونسل کا اجلاس رکوادیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کشیدہ صورتحال پر سلامتی کونسل کا آج اجلاس بلایا گیا اب اتوار کو ہو گا، اس حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطی بحران پر کھلی بحث کے حامی ہیں ، امریکا اجلاس کو روک نہیں رہا بلکہ امریکاچاہتا ہے کہ اجلاس بعد میں بلایا جائے۔

انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہےکہ راکٹ حملے رکنے چاہئیں،تشدد کو روکنا چاہتے ہیں جس میں معصوم افراد کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔اجلاس اگلے ہفتے بلایا جائے، امید ہے اس سے سفارکاری کو موقع ملے گا۔

مزید پڑھیں:اسرائیل کے حملے جاری، فلسطین عید پر بھی لہو لہان، شہادتیں 113 ہوگئیں

دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے سعودی عرب کی درخواست پر فلسطین پر اسرائیلی حملوں کے بعد 16 مئی کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

او آئی سی کے مطابق اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے،اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی جارحیت خصوصا غزہ میں حملوں اور مسجد اقصیٰ کے نواح میں پرتشدد کی کارروائیوں پر روشنی ڈالی جائیگی۔

واضح رہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے حملوں کے دوران 113شہری شہیدہوچکے ہیں،فلسطینیوں پر جاری حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔