یونیسف نے پاکستان کو 220آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کر دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یونیسف نے پاکستان کو 220آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کر دئیے
یونیسف نے پاکستان کو 220آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کر دئیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:یونیسف نے پاکستان کو 220آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کر دئیے۔ترجمان وزارت صحت نے تصدیق کردی۔

ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیسف نے پاکستان کو 220 آکسیجن کنسنٹریٹرز فراہم کر دئیے ہیں، تین لاکھ 31 ہزار ڈالر مالیت کے کنسٹریٹرز وزارت صحت کے حوالے کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق آکسیجن کنسٹریٹرز ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی مالی معاونت کے ذریعے حاصل کئے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے حاصل شدہ کنسٹریٹرز ملک کے 7بڑے شہروں میں نصب کرنے کیلئے بھیج دئیے گئے۔

ابتدائی گرانٹ یو ایس 5لاکھ ڈالرز کے ذریعے پی پی ایز اور آکسیجن کنسٹریٹرز خریدنے میں خرچ کئے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق یونیسف اس سے قبل 525آکسیجن کنسٹریٹرز 1ملین امریکی ڈالرز دے چکا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے اضافی 20لاکھ ڈالرز بھی کورونا سے بچاو کیلئے دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10 کروڑ 54لاکھ افراد متاثر، 22 لاکھ 94ہزار ہلاک

Related Posts