یونیورسٹی کا اسپتال کے بستر پر پی ایچ ڈی کی ڈگری لینے والے اسکالر کے مفت علاج کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مصری محقق ڈاکٹر محمود وہبہ نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری مصر کے ایک ہسپتال کے ایک کمرے میں حاصل کی جہاں انہیں ایک نایاب بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد داخل کیا گیا ہے۔

اپنی بیماری سے پہلے وہ قاہرہ کی الازہر یونیورسٹی کے شعبہ شماریات میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران ٹیچنگ اسسٹنٹ کے طور پہ بھی کام کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

عرب امارات میں مقیم روزہ دار غیر مسلم روزے کے متعلق کیا کہتے ہیں؟

ان کی شدید بیماری کی وجہ سے ان کے پی ایچ ڈی کے مقالے پر بحث کے لیے کالج اور یونیورسٹی کونسلز نے ہسپتال کے اندر ایک مباحثہ کمیٹی منعقد کرنے پر اتفاق کیا تھا جس میں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

ہسپتال کے بستر پر جس طرح سے انہوں نے اپنے مقالے کا دفاع کیا اور ڈگری حاصل کی اسے یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

اس واقعے کے بعد جامعہ ازہر کے صدر ڈاکٹر احمد الطیب نے فوری طور پر یونیورسٹی انتظامیہ کو ڈاکٹر محمود وہبہ کے علاج کے اخراجات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ہسپتال میں دورے کے دوران محمود وہبہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یونیورسٹی صحت یاب ہونے اور ہسپتال سے ڈسچارج ہونے تک علاج کے اخراجات پوری طرح ادا کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر محمود وہبہ کی قوت ارادی اور ہمت کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ کے رویے کو بے حد سراہا گیا جنہوں نے ایک بیمار طالبعلم کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے مباحثے کا اہتمام کیا اور علاج کے لیے توجہ دی۔

Related Posts