امہ ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی میں ”امہ سستا دستر خوان“ شروع کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امہ ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی میں ”امہ سستا دستر خوان“ شروع کردیا
امہ ویلفیئر ٹرسٹ نے کراچی میں ”امہ سستا دستر خوان“ شروع کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف مذہبی اسکالراسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرمفتی محمدزبیراور امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کے چیئرمین مولانا محمدادریس نے پی آئی ڈی سی پل سے متصل ایم ٹی خان روڈ پر ”امہ سستا دستر خوان“کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب میں امہ ویلفیئر ٹرسٹ برطانیہ کے ممبرمولاناقاری شمس الرحمن،امہ ویلفیئر ٹرسٹ سندھ کے صدرحاجی عبدالرزاق بیلی،سیکرٹری حاجی بلال بگٹی،سینئرٹرسٹی مفتی محمدمدنی،حاجی حبیب اللہ،مولانا نصیرالدین سواتی، ڈاکٹر اللہ نواز بگٹی سمیت عمائدین اورسماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

افتتاح کے موقع پرباقاعدہ ٹوکن دے کرتمام مہمانوں کوکھانافراہم کیا گیا،مفتی محمدزبیراور مولانا محمدادریس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ”امہ سستا دستر خوان“ایک منفرداورآئیڈیل منصوبہ ہے جہاں مستحق غریب وسفیدپوش افرادنہایت معمولی قیمت پرروزانہ معیاری کھانا کھا سکیں گے۔

شہرکے دیگرمزدورپیشہ غریب آبادیوں میں بھی”امہ سستا دستر خوان“کا قیام عمل میں لایاجائے گاتاکہ سفید پوش مزدورعزت نفس مجروح ہوئے بغیرمعیاری کھاناحاصل کرسکیں،یہ ہر مذہب کے سفیدپوش افراد کیلئے ہیں۔

اس میں زکوۃ کی رقم استعمال کرنے سے گریزکیاگیاہے اور صرف صدقات ودیگرمد میں حاصل رقم استعمال کی جارہی ہے،امہ ویلفیئر ٹرسٹ واحد عالمی ادارہ ہے جو سوفیصدڈونیشن پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

سسکتی انسانیت کی خدمت امہ ویلفیئر کا مقصد ہے اور امہ ویلفیئر ٹرسٹ اس وقت تعلیم، صحت اور روزگار سمیت مختلف 32 پروجیکٹس میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے، ”امہ سستا دستر خوان“امہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان کی انہی خدمات کاحصہ ہے۔

Related Posts