کراچی: صوبہ سندھ کے شہر عمر کوٹ کی گلوکارہ نرملا میگھنی نے تو جھوم کے موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) پر اپنے گیت کی موسیقی چرانے کا الزام عائد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بظاہر ہندو مت سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ نرملا میگھنی سندھ کے شہر عمر کوٹ کی رہائشی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مقامی گلوکارہ کا زلفی کے خلاف بیان زیرِ گردش ہے جس میں گیت کی دھن چرانے کا الزام لگایا گیا۔
معروف براڈکاسٹر یاور مہدی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
مقامی گلوکارہ نرملا میگھنی نے کہا کہ میں نے اپنے گیت کی دھن کوک اسٹوڈیو کے تازہ ترین سیزن میں شامل ہونے کیلئے روانہ کی تاہم اس وقت میری دھن کے اچھا یا برا ہونے سے متعلق ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے کوئی جواب نہیں دیا۔
گلوکارہ کے بیان کے مطابق انہیں عابدہ پروین اورنصیبو لال کی آواز میں تو جھوم کی ریلیز سے قبل اپنی دھن کی موسیقی چرائے جانے کا علم نہیں ہوا۔ گیت ریلیز ہونے پر نرملا میگھنی نے کہا کہ یہ گیت زلفی کو بھیجی گئی میری دھنوں میں سے ایک پر مبنی ہے۔
تشویشناک طور پر تو جھوم کی دھن فراہم کرنے کیلئے موسیقار ذوالفقار جبار (زلفی) نے گلوکارہ کا شکریہ بھی ادا نہیں کیا۔ نرملا میگھنی کا کہنا ہے کہ گیت ریلیز ہونے کے بعد سے متعدد بار رابطے کی کوشش کی، تاہم کامیابی نیہں ہوسکی۔
Used to steal the shrouds of the dead and now the living? #CookStudio #cokestudio #cokestudio14 pic.twitter.com/fbqGU6inHF
— ™عMubashar ع مبشر™ (@mubash_x3) January 19, 2022