برطانیہ کا موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 55 ملین پاؤنڈز کی فراہمی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانیہ کا موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 55 ملین پاؤنڈز کی فراہمی کا اعلان
برطانیہ کا موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو 55 ملین پاؤنڈز کی فراہمی کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں موسمیاتی تغیر سے نمٹنے کے لیے 55 ملین پاؤنڈز (تقریباً دس ارب روپے سے زائد روپے) کی فراہمی کا اعلان کر دیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان کو فراہم کی جانے والی مالی اعانت تین حصوں پر مشتمل ہے، غریب آبادی کو تحفظ کی فراہمی کے 5 سالہ منصوبے پر 38 ملین پاؤنڈ (تقریباً سات ارب روپے) خرچ ہوں گے۔پاکستان کی غریب آبادی کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے تحفظ دیا جائے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ 5 سالہ آبی انتظام پروگرام پر 15 ملین پاؤنڈ (تقریباً تین ارب روپے) خرچ کیے جائیں گے، پاکستان کے لیے قدرتی سرسبز سرمایہ کاری کے حصول کی کاوشوں پر 2.5 ملین پاؤنڈز (تقریباً پچاس کروڑ روپے) خرچ ہوں گے۔

برطانیہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں 8ویں نمبر پر ہے، صدی کے اختتام تک ہندوکش اور ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشئیرز کے خاتمے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب برطانیہ نے پہلے ہی قابل ذکر کامیابیاں حاصل کر لی ہیں کیونکہ دنیا کی معیشت کا 90% اب خالص صفر کے اہداف میں شامل ہے، جب UK نے COP26 کی صدارت سنبھالی تھی تو یہ 30% سے بھی کم تھی۔ اس سے پاکستان جیسے کمزور ترین ممالک کو مدد ملے گی۔

ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سی ایم جی کے مطابق پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی تباہ کن ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم درختوں اور مالیات پر مل کر کام کر رہے ہیں، اور معروف پاکستانی کاروباری اداروں کو متحرک کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی معاہدے میں شامل

انہوں نے کہا کہ £55 ملین کی یہ نئی فنڈنگ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ پاکستان آب و ہوا کے اثرات کے لیے زیادہ لچکدار بن جائے، پانی کے زیادہ پائیدار استعمال اور موسمیاتی مالیات تک زیادہ رسائی کے ساتھ، تاکہ زندگی اور معاش میں بہتری آئے۔

Related Posts