برطانیہ نے سوشل میڈیا کے استعمال کیلئے عمر کی حد مقرر کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانوی وزیراعظم نے برطانیہ میں 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ حکومت 16 سال سے کم عمر تمام بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی عائد کرے گی اور 16سال سےکم عمربچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ہی درست فیصلہ ہے۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت نے اس سلسلے میں پچھلے ماہ مشاورت کا آغاز کیا تھا تاکہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اور سوشل میڈیا سے متعلق آلات کے استعمال کو محدود کیا جا سکے اور بچوں کی توجہ موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی اسکرینز سے ہٹا کر واپس تعلیم اور ان کی صحت کی طرف مبذول کروائی جاسکے۔

Related Posts