ظلم کی انتہا، دو بیٹوں نے باپ کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر ماں کو قتل کردیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
لاش کے مقام کی کھدائی کا منظر
فوٹو ایکسپریس

خاوند نے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر اہلیہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا دی، ہونے والی بہو نے راز فاش کردیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی۔

نجی چینل ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے تگڑے مندہال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں خاوند نے بیٹوں کے ساتھ مل کر اہلیہ کو قتل کرکے لاش ویرانے میں دفنا دی۔

ہونے والی بہو نے ملزمان کا اقدام دیکھ کر سنگین جرم بے نقاب کردیا۔ مقتولہ کے بھائی کے بیان پر روات پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں باپ بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش بازیاب کرلی گئی ہے۔

مقتولہ کے بھائی مدعی زاہد خان کے مطابق ہمشیرہ مسمات نگینہ کی شادی 30 سال قبل فضل مالک سے انجام پائی، شادی سے ہمشیرہ کے دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں، ڈیڑھ سال قبل ان کی دوسری بھانجی ماہ نور کی شادی فضل مالک کے بیٹے زبیر سے طے پائی، 15 جولائی کو بھانجی ڈر و خوف کی وجہ سے روات سے بھاگ کر اپنے والد کے پاس پشاور آگئی۔

بھانجی نے بتایا کہ فضل مالک نے میری ساس مسمات نگینہ پر مبینہ بدچلنی کا الزام عائد کیا اور میرے سامنے پہلے زہر دے کر اور پھر سر میں ڈنڈے مار کر اسے قتل کردیا، ملزمان لاش کو لے کر نامعلوم مقام پر  چلے گیے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ درج کرلیا، ملزم فضل مالک سمیت اس کے دو بیٹوں کو گرفتار کرکے ویرانے میں اس مقام پر لے گئے جہاں ملزمان نے متقولہ کو دفنایا تھا، کھدائی کے بعد وہاں سے لاش برآمد ہوئی، مزید تفتیش شروع کردی گئی۔