اسپین میں طوفانی بارشوں کے دوران دو پاکستانی بچوں کی ہلاکت کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two Pakistani children killed in flash floods in Spain

اسپین کے شہر ولینسیا میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ایک پاکستانی خاندان کے دو چھوٹے بچے جان سے چلے گئے، یہ خاندان پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تعلق رکھتا ہے۔

متاثرین میں ایک ساڑھے تین سالہ بچی اور اس کا 6 سالہ بھائی شامل ہیں، جو سیلابی پانی میں بہہ گئے تھے۔ ان کی لاشیں ایمرجنسی ریسکیو ٹیموں نے نکالیں اور حکام لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کریں گے قبل اس کے کہ انہیں خاندان کے حوالے کیا جائے۔

پاکستانی سفارت خانے نے اسپین میں ہلاکتوں کی تصدیق کی، سفارت خانے نے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا ہے۔ اس پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ خاندان کی رازداری کا احترام کرتے ہوئے اس وقت مزید تفصیلات شیئر نہیں کی جائیں گی۔

پاکستانی بچوں کی ہلاکتوں کے علاوہ اس سیلاب میں ایک برطانوی جوڑے ٹیری اور ڈان ٹرنرکی جانیں بھی گئی ہیں، جو ولینسیا کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں پیڈرالبا میں رہائش پذیر تھے۔

یہ جوڑا ایک دہائی قبل برطانیہ سے اسپین منتقل ہوا تھا اور رپورٹ کے مطابق وہ اپنے دیہی گھر میں موجود تھے جب انہیں سیلابی پانی بہا لے گیا۔ ان کی لاشیں 2 نومبر کو ان کی بیٹی روتھ او لوگلن نے برینٹ ووڈ، اسٹافورڈشائر سے ان کی گاڑی میں دریافت کیں۔

روتھ نے اپنے والدین کی اسپین سے محبت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ برطانیہ کے سرد اور بارش والے موسم سے منتقل ہونے کے بعد اس ملک کے گرم موسم کی طرف متوجہ ہوئے تھے۔ اس جوڑے کی ہلاکت نے مقامی کمیونٹی کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے ہونے والے وسیع پیمانے پر نقصانات کے جواب میں اسپین کے وزیر اعظم نے تین دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے یہ بھی تشویش ظاہر کی ہے کہ جیسے جیسے سیلابی پانی کم ہو رہا ہے، مزید جانی نقصان کی اطلاعات مل سکتی ہیں۔

Related Posts