تھرپارکر: سندھ کے ضلع تھر پارکر میں بڑھتی ہوئی غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید 2 بچے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ایک ماہ میں تھرمیں غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد 78 تک جا پہنچی ہے۔
رواں سال تھرمیں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 391 ہو گئی۔غذائی قلت اور امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ صحت ذرائع کے مطابق رواں سال کے پہلے ماہ جنوری میں 77، فروری میں 67، مارچ میں 47، اپریل میں 59 اور مئی میں 63بچے جاں بحق ہوئے۔اسی طرح دو ہزار اٹھارہ میں پانچ سو پانچ بچے بھوک اور امراض کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔
دو ہزار سترہ میں بھی 445،دو ہزار سولہ میں 479، دو ہزار پندرہ میں 398 اور دو ہزار چودہ میں 326بچے جاں بحق ہوئے۔خیال رہے کہ سال 2019 میں سامنے آنے والے ایک سروے کے مطابق سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے 50 فیصد بچوں کوغذائی قلت کا سامنا ہے۔