ناروے کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ناروے کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی
ناروے کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 14 شدید زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوسلو: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہفتے کے روز ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پولیس نے اس حوالے سے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کا کہنا ہے کہ وہ واحد مجرم ہے۔

پولیس کے ترجمان ٹور بارسٹڈ نے اخبار افٹن پوسٹن کو بتایا کہ جرائم کا منظر لندن پب سے ایک پڑوسی کلب سے ہوتا ہوا قریبی گلی تک پھیلا ہوا تھا جہاں فائرنگ شروع ہونے کے چند منٹ بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

پبلک براڈکاسٹر کے صحافی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ لندن پب اوسلو کے مرکز میں ایک مقبول ہم جنس پرستوں کا بار اور نائٹ کلب ہے، جس میں ایک آدمی نے اچانک سے بندوق اٹھا کر فائرنگ شروع کردی تھی۔

اوسلو کے محکمہ پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اب تک اس واقعے کے نتیجے میں دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 14 افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے، جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔

Related Posts