ترک صدر طیب اردوان 14 فروری کو پاکستانی قومی اسمبلی سے خطاب کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Turkey can't handle Afghan refugee burden :Erdogan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا دورۂ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے  جس کے دوران ترک صدر  14 فروری کو قومی اسمبلی کے سیشن سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تمام سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ ترک صدر کے خطاب کے دوران قومی اسمبلی میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوان آئندہ ہفتے 13 سے 14 فروری کے دوران پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جس کے متعلق وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بتا چکے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ترکی کا کاروباری وفد بھی دورۂ پاکستان میں شریک ہوگا۔

انہوں نے پاکستانی کاروباری برادری سے درخواست کی کہ بی ٹو بی میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری افراد پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ٹڈاپ) سے رابطہ کریں۔ 

یاد رہے کہ دورۂ پاکستان کے دوران ترک صدر پاکستانی سیاسی وعسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔  ترک صدر رجب طیب اردوان  وزیر اعظم اور صدرِ مملکت سے بھی ملاقات کریں گے۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا ابتدائی شیڈول 29 جنوری کو  تیار کرلیا گیا ، جس کے مطابق ترک صدر 13 اور 14 فروری کو ممکنہ طور پر پاکستان کا دورہ کریں گے۔

مزید پڑھیں: طیب اردوان13 اور 14فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

Related Posts