ترک صدر اردوان اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ترک صدر اردوان اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا
ترک صدر اردوان اور اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اُن کا اور ان کی اہلیہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مگر انہیں اس کی شدید علامات نہیں ہیں۔

ترک صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ہلکی علامات کا سامنا کرنے کے بعد، میں اور میری اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شکر ہے کہ ہمیں معمولی انفیکشن ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم کام کررہے ہیں اور کام گھر سے جاری رکھیں گے، ہمیں آپ کی دعاؤں کی امید ہے، دریں اثنا، ان کی اہلیہ ایمن اردوان نے ٹویٹر پر لکھا: ”انشاء اللہ ہم مسٹر طیب کے ساتھ مل کر اس انفیکشن کو ختم کردیں گے۔”

ان کی حکمران جماعت اے کے پی کے عہدیداروں، وزراء اور اپوزیشن رہنماؤں نے ان کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

ترک وطن جمعرات کو یوکرین کے صدر سے علاقے میں روس کے ساتھ جاری کشیدگی پر بات چیت کے لیے یوکرین گئے تھے۔ ترک صدر نے کہا تھا کہ وہ ثالث کے طور پر خدمات انجام دینے اور دونوں ملکوں کے درمیان سربراہی اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

ترک صدر کو گزشتہ سال جون میں ویکسین کی تیسری خوراک لگی تھی۔ ترکی میں وبائی مرض کے آغاز سے اب تک کورونا کے کے لگ بھگ 12 ملین کیسز اور تقریباً 90,000 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا مزید 28 پاکستانیوں کی زندگیاں نگل گیا، 6137 شہری متاثر

ترکی میں ماسک کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے کھولنے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور کرفیو کے بغیر زندگی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ہفتے کے روز تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ترکی میں 52.5 ملین نے اپنی دوسری ویکسین کی خوراک لی ہے، جس کی آبادی تقریباً 85 ملین ہے۔