اسلام آباد مذاکرات: ٹرمپ ایران کے ساتھ امن معاہدے کیلئے پر امید

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران سے امن معاہدے کیلئے پر امید ہیں۔ صدر ترمپ کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے پہلے ہی اسرائیل لبنان پر حملے کم کردے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے مابین مذاکرات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنان کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کم کردیں گے۔ انہوں نے فون کرکے حملے کم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

گفتگو کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ میں نے اسرائیلی وزیراعظم سے گفتگو کی جو حملوں میں کمی لانے کیلئے تیار ہیں، لبنان پر اسرائیلی حملے پہلے ہی کم ہوگئے ہیں۔ ہم پر امید ہیں کہ اسلام آباد میں مذاکرات کے دوران امن معاہدہ ہوجائے گا۔ ایرانی رہنما بہت معقول لوگ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اسلام آباد میں ایران اور امریکا مذاکرات کی میزبانی کررہا ہے جن میں ایران جنگ کے خاتمے کی امید کی جارہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ان تمام چیزوں سے اتفاق کرلیا جن پر ایرانی قیادت کو اتفاق کرنا تھا اور جب ان کے عہدیدار میڈیا سے گفتگو نہیں کرتے تو مناسب لگتے ہیں۔

Related Posts