سابق صدر ٹرمپ امریکی حکومت پر برس پڑے، کورونا کے خلاف حکمتِ عملی ناکام قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق صدر ٹرمپ امریکی حکومت پر برس پڑے، کورونا کے خلاف حکمتِ عملی ناکام قرار
سابق صدر ٹرمپ امریکی حکومت پر برس پڑے، کورونا کے خلاف حکمتِ عملی ناکام قرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی حکومت کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کورونا کے خلاف سرکاری حکمتِ عملی کو ناکام قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں امریکی ماہرِ وبائی امراض کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس کا سامنا کرنے میں ناکام ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے مالی معاملات پر تحقیقات کی بھی مذمت کی۔

اپنے بیان میں سابق امریکی صدر نے بار بار ٹی وی پر آنے کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتھنی فاؤسی اچھے ڈاکٹر نہیں بلکہ اچھے مشتہر ہیں۔وہ تقریباً تمام ہی معاملات پر غلط ثابت ہوئے ہیں اور چین اور ووہان کے متعلق بھی ان کی رائے غلط تھی۔

خود ٹرمپ کے اپنے دورِ اقتدار میں امریکا میں کورونا پھیلا جس کے نتیجے میں اب تک 6 لاکھ 12 ہزار سے زائد امریکی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ خود ڈونلڈ ٹرمپ بھی وائرس کا شکار ہوگئے جنہیں جو بائیڈن نے نومبر 2020ء کے صدارتی انتخابات میں ہرادیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ چین کو چاہئے کہ 10 ہزار ارب ڈالر امریکا سمیت تمام دنیا کو ادا کرے تاکہ کورونا وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے  جبکہ عالمی برادری کو چاہئے کہ چین کو قرض کی ادائیگی منسوخ کردیں۔ 

قبل ازیں سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد پابندی کی مدت 2 سال کردی۔

فیس بک کا سابق امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکی کیپٹل میں مہلک حملے کیلئے اپنے حامیوں کو اکسایا جس کے نتیجے میں ٹرمپ کو سخت ترین سزا دیتے ہوئے 2 سال کیلئے فیس بک سے دور کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: فیس بک نے سابق امریکی صدر پرعائد پابندی کی مدت 2 سال کردی

Related Posts