ٹرانسپورٹرز ملک گیر ہڑتال کی کال کیلئے تیار رہیں۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس

تازہ ترین

تازہ ترین

گڈز ٹرانسپورٹ
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

کراچی: صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز ہر وقت تیار رہیں کیونکہ کسی بھی لمحے ملک گیر ہڑتال کی کال دی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک شہزاد اعوان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار ہو جائے گا اور گاڑیاں کھڑی ہونے کا خدشہ ہے۔

اپنے بیان میں صدر گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلے ٹرانسپورٹرز کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ اگر حکومت نے اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کی تو ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے الزام عائد کیا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مفادات کے خلاف فیصلے کر رہی ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس شعبے کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کر رہیں۔ انہوں نے چیمبرز آف کامرس اور مختلف کاروباری فیڈریشنز سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

Related Posts