احمد علی اکبر کے نئے ڈرامے ’ایڈیٹ‘ کا ٹریلر جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے معروف اداکار احمد علی اکبر جنھیں آخری بار کامیاب ڈرامہ سیریل پری زاد میں دیکھا گیا تھا بہت جلد نئے ڈرامے دی ایڈیٹ میں نظر آئینگے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ڈرامہ گرین انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا جو جلد ہی پاکستان میں اپنی نشریات کا آغاز کرے گا، چینل پر کئی نئے ڈرامے پیش کیے جائینگے جن میں ایڈیٹ بھی شامل ہے۔

ڈرامے میں احمد علی اکبر اور منشا پاشا مرکزی کردار ادا کریں گے، دونوں نے اس سے قبل فلم لال کبوتر میں ساتھ کام کیا تھا۔

ڈرامے کی کہانی دیگر ڈراموں سے کافی مختلف ہے اس میں ایک لڑکے کو دکھایا جائے گا جسے اپنے بزرگوں سے سوالات پوچھنے کا بہت زیادہ شوق ہے اور اس کے یہی سوالات کبھی کبھار اس کے بزرگوں کو پریشان بھی کرتے ہیں۔

انجم شہزاد کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے کو کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے۔

Related Posts