سندھ کے مختلف اضلاع برسات کا سلسلہ شروع ہو گیا، بدین، ٹندوالہٰ یار، ٹنڈو محمدخان اور گردونواح میں آندھی اور تیز بارش ہوئی۔ بدین میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل، کئی درخت اور سائن بورڈز اکھڑ گئے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں برسات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بدین، ٹنڈوالہٰ یار، ٹنڈو محمد خان اور گردونواح میں آندھی اور تیز بارش سے جل اور تھل ایک ہو گیا۔
بدین میں طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جبکہ ٹنڈوالہٰ یار میں بارش کی پہلی بوند گرتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
ٹنڈو محمد خان اور مضافاتی علاقوں میں موسلادھار بارش سے کئی درخت اور سائن بورڈز اکھڑ گئے۔ محکمہ موسمیات نے حیدرآباد، جامشورو، سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، لاڑکانہ اور نوابشاہ سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔