ٹائیڈل ٹربائن آربیٹل او ٹو نے سمندری لہروں سے بجلی بنانا شروع کردی، 2ہزار گھروں روشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسکاٹ لینڈ: دنیا کی طاقتور ترین ٹربائن نے سمندری لہروں سے بجلی پیدا کرنی شروع کردی ہے۔ خوبصورت ڈیزائن والی ٹربائن کا وزن 680 ٹن ہے جو اگلے 15 سالوں تک 2 ہزار گھروں کو روشن رکھے گی۔

اسکاٹ لینڈ کے ساحلوں سے پرے نصب اس ٹائیڈل ٹربائن کو آربیٹل او ٹو کا نام دیا گیا ہے جس پر دس سال سے تحقیق جاری تھی، اس کی مکمل تیاری اور تنصیب میں 18 ماہ کا عرصہ صرف ہوا ہے۔ اپنے غیرمعمولی اسٹرکچر کی بنا پر یہ دو میگا واٹ بجلی بناتی ہے جسے مئی میں سمندر میں اتارا گیا اور اب زیرآب کیبل کی تنصیب کے بعد ٹربائن سے بجلی کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔

ٹربائن کو آربٹل او ٹو نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ لہروں کی آمدورفت سے اس کا اندرونی نظام اوپر نیچے اٹھتا ہے اور کسی ٹربائن کی طرح کام کرتے ہوئے بجلی بناتا ہے۔

لہریں ماند پڑجاتی ہیں تو اس کی پنکھڑیاں گھوم کر بجلی بنانا شروع کردیتی ہیں اور ظاہر ہے یہ کام سمندر کی تیزہواؤں کی بدولت ہی ممکن ہوتا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ماحول دوست بجلی بنانے کا ایک بہت حوصلہ افزا منصوبہ ہے جس سے پوری دنیا کو فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ زمین کے 70 فیصد رقبے پر سمندر موجود ہے۔

اسے ایک طرح کی زیرِ آب ٹربائن بھی کہا جاسکتا ہے جو سمندر لہروں کے نشیب و فراز کے تحت کام کرتی ہے۔ اسے سہارنے کے لیے چار مقامات پر آہنی زنجیریں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو زرداری کورونا پر سیاست نہ کریں، وفاقی وزیر اسد عمر کا مشورہ