سوئمنگ پول کی دیوار گر نے سے 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئمنگ پول کی دیوار گر نے سے 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق
سوئمنگ پول کی دیوار گر نے سے 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے بادامی باغ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے کا افسوسناک واقع پیش آیا، جس کے باعث 3 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ پولیس نے سوئمنگ پول کے مالک کو گرفتارکرلیاہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بادامی باغ کے علاقے کھوکھر پنڈ میں سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے 6 بچے ملبے تلے دب گئے،جبکہ 3بجے اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 12 سالہ ثقلین، 14 سالہ اظہر اور 14 سالہ دلاور شامل ہے جبکہ 3 زخمی بچوں 12 سالہ راشد، 14 سالہ حمزہ اور 13 سالہ ساغر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی،زمین کے تنازعے پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور آئی جی پنجاب نے بھی افسوس ناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے،واقعہ ناقص میٹریل سے بنی دیوار گرنے کے باعث پیش آیا، سوئمنگ پول کے مالک کوگرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts