بھارتی کورونا سے ہزاروں جانیں ضائع ہوسکتی ہیں، برطانوی وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی کورونا سے ہزاروں جانیں ضائع ہوسکتی ہیں، برطانوی وزیرِ اعظم
بھارتی کورونا سے ہزاروں جانیں ضائع ہوسکتی ہیں، برطانوی وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث ملک بھر میں مزید ہزاروں اموات ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق موجودہ صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کی پابندیوں میں 19 جولائی تک توسیع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی پابندیاں 21 جون کو ختم ہونی تھیں۔ پابندیوں کے خلاف برطانوی عوام نے لندن میں پارلیمنٹ اسکوائر پر احتجاج کیا، سینکڑوں مظاہرین نے ریلی نکالی۔

دوسری جانب واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 377 تک جا پہنچی ہے،اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 27 ہزار 858 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں ایک کروڑ 19 لاکھ 75 ہزار 374 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 84 ہزار 563 کی حالت تشویش ناک ہے،16 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 145 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 15 ہزار 232 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔

اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 35 ہزار 239 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 52 لاکھ 83 ہزار 26 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 403 کی حالت تشویش ناک ہے۔

2 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 981 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 77 ہزار 61 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

اس سے متاثرہ 2 کروڑ 95 لاکھ 70 ہزار 881 مریض سامنے آچکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 88 ہزار 404 ہلاکتیں ہو چکی ہیں،س کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 74 لاکھ 54 ہزار 861 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 454 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 41 ہزار 354 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 795 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 36 ہزار 73 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 26 ہزار 801 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 22 ہزار 408 ہو چکی ہے۔

Related Posts