پنکی سے کوکین خریدنے والوں کی باری آگئی، اہم فیصلہ کرلیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پنکی جانی
انمول پنکی، فوٹو بہ ذریعہ اے آئی

منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں اعلیٰ پولیس افسران نے کیس کے گاہکوں اور نیٹ ورک سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں۔

اعلیٰ پولیس افسران کی کمیٹی کا پہلا اجلاس ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کیس کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر، ایس ایس پی عرفان بلوچ، عامر فاروقی، شیراز نذیر اور ایس ایس پی ایس آئی یو سمیع اللہ سومرو سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی اے، اے این ایف اور دیگر متعلقہ اداروں کو خط لکھ کر کیس کی تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ملزمہ کے مبینہ کارٹیل کے بینک اکاؤنٹس کا تفصیلی اور باریک بینی سے جائزہ لینے کی ہدایت بھی دی گئی۔

کمیٹی نے رقوم کی منتقلی، ڈیلرز اور نیٹ ورک کے سراغ کے لیے ٹیکنیکل وسائل کے استعمال پر بھی زور دیا۔

اہم فیصلے کے مطابق ان افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا جو انمول عرف پنکی سے منشیات خرید کر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ایسے افراد جو رضاکارانہ طور پر بیان دینے کے لیے سامنے آئیں گے، انہیں بطور گواہ کیس میں شامل کیا جائے گا۔

Related Posts