ڈراموں کے کرداروں میں مقصد ہونا چاہئے، جو آج کل نہیں ہے، ہمایوں سعید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب
بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:نامور اداکار ہمایوں سعیدکا کہنا ہے کہ آج کے رائٹرز ایک سال میں چار چار پانچ پانچ ڈرامے لکھ رہے ہیں جس کے باعث زیادہ تر ڈراموں میں کرداروں کا کوئی مقصد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ اسکرپٹ ہی سب سے اہم ہوتا ہے میں اور ندیم بیگ دونوں اچھے اسکرپٹ کا انتظار کررہے ہیں اگر میں اور ندیم ابھی کام نہیں کررہے تو اس کی وجہ یہی ہے کہ ہمارے پاس ڈراموں کے اچھے اسکرپٹ نہیں ہیں۔

ہمایوں سعید نے مزیدکہا کہ پہلے ڈراموں میں کردار کا ایک مقصد ہوتا تھا جو اب نہیں ہوتا اب زیادہ تر کہانی اور ایونٹس پر زور ہوتا ہے۔آج کل کے اسکرپٹ میں جس چیز کی کمی ہے وہ حسینہ معین جیسے سینئر رائٹرزکی کمی ہے یہی لوگ کرداروں کے ڈائیلاگ میں گہرائی ڈال سکتے ہیں۔

آج کل 90 فیصد رائٹرز کے ڈائیلاگ میں گہرائی ہی نہیں ہوتی جبکہ ہمارے سینئرز کو اسی لیے وقت لگتا تھا کہ وہ اپنی تحریر پر بہت محنت کرتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر کی تحریر کردہ ان کی آنے والی فلم ”لندن نہیں جاؤں گا“کی 70 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف لندن میں ہونے والی عکس بندی ہی باقی رہتی ہے تاہم کرونا کے باعث فلمیں رکی ہوئی ہیں لیکن جب بھی سنیما کھلیں گے تو واپس فلم انڈسٹری ترقی کرے گی۔

Related Posts