ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔

اسلام آباد میں شیڈول ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں سات ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، فلسطین، نیپال اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کیلئے فلسطینی بیس بال ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں بھی آج پاکستان پہنچ جائیں گی جبکہ افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

حارث رؤف کی شاداب خان کو انوکھے انداز میں نکا ح کی مبارکباد

معلوم رہے کہ بھارتی بیس بال ٹیم کو گزشتہ روز ویزے جاری کیے گئے تھے، ویزے جاری ہونے پر بھارتی بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری ہریش کمار نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویزے ملنے کے بعد ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کھیلنے آج واہگہ بارڈر کے راستے سے پاکستان پہنچیں گے۔

Related Posts