واٹر بورڈ نے نادہندہ صارفین کے پانی اور سیوریج کے سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹر بورڈ نے نادہندہ صارفین کے پانی اور سیوریج کے سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے
واٹر بورڈ نے نادہندہ صارفین کے پانی اور سیوریج کے سینکڑوں کنکشن منقطع کردیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: مینیجنگ ڈائریکٹر ادارہ فراہمی و نکاسی آب خالد محمود شیخ نے نا دہندہ صارفین کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا، درجنوں نا دہندہ صارفین کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کر دیے گئے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں واٹربورڈکی اپنے نادہندگان کے خلاف مہم بھرپور انداز میں جاری رکھے ہوئے ہے، واٹربورڈ نے اپنے نادہندگان کے خلاف مہم کے دوسرے روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں قائم کثیرالمنزلہ عمارتوں،تجارتی، کاروباری،رہائشی بلڈنگزاورمکانات سمیت دیگرنادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے ہیں۔

واٹربورڈ کے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن کیلئے تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے بدھ کے روز فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، سندھی مسلم سوسائٹی،ملیر،کورنگی، صدر، لائنز ایریا، گلبرگ، اسکیم 33،احسن آباد،پاکستان چوک، میٹھادر،لیاری،پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی،آئی آئی چندریگرروڈ،طارق روڈ،حیدری، لیاقت آباد، نارتھ ناظم آباد،منظور کالونی سمیت دیگر علاقوں میں نادہندگان کے پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کردیئے گئے۔

واضح رہے کہ جان پلازہ بلاک کے نارتھ ناظم آبا، بینکرز لاجز بلاک کے، نگینہ اپارٹمنٹس بلاک جی نارتھ ناظم آبا، حیدری سینٹرنارتھ ناظم آباد، اپسرا اپارٹمنٹس لیاقت آباد الکرم اسکوائر لیاقت آبا، گلزار سینٹر ناظم آبادالحمد میڈیکل سینٹر بلاک 13گلبرگ،علی دولت اپارٹمنٹس، نارتھ ناظم آباد،،اسلامیہ ٹرسٹ بلاک 13گلبرگ سمیت شہر کی مختلف عمارتوں،کاروباری،تجارتی ورہائشی عمارتوں ودیگر پر واٹربورڈ کے بھاری واجبات ہیں۔

واٹربورڈ نے اپنے ایسے صارفین جو کسی وجہ سے ا ب تک واٹربورڈ کے بل اور واجبا ت ادا نہیں کرسکے ہیں ان کو علاقائی ریٹیل ڈویژن سمیت صدر دفتر عقب سوک سینٹر اور کارساز پرواقع واٹربورڈ کے کنزیومر سینٹر میں بلوں کی اقساط اور ڈپلیکیٹ بلوں کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

ترجمان واٹربور ڈ نے نادہندگان کو ان کے اپنے مفاد میں مشورہ دیا ہے کہ وہ پانی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کیئے جانے سمیت قواعد وقانون کے مطابق جاری کارروائی سے بچنے کیلئے واٹربورڈ کے بل اور واجبات بغیر مزید وقت ضائع کیئے ادا کردیں۔

Related Posts