سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں، پولیس کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں، پولیس کی وضاحت
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں، پولیس کی وضاحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی حوالات میں مبینہ تصویر وائرل ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کردیاگیا۔

اسلام آباد پولیس کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں ہے۔

ترجمان اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر موجود ہے، پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے، جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانیوالوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

Related Posts