کراچی میں موبائل شاپ پر مسلسل تیسری ڈکیتی،ملزمان دکان کا صفایا کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ایک ہی موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تیسری واردات کے دوران ملزمان 30 سیکنڈ میں کیش کاؤنٹر لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر12 ایک ہی موبائل شاپ پر ڈکیتی کی تیسری واردات ہوئی، واردات کے دوران تین ملزمان 30 سیکنڈ میں دکان کا کیش کاؤنٹر خالی کر کے فرارہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے ملزمان ایک ہی موٹرسائیکل پردکان کے باہر پہنچے،دو ملزمان دکان میں ایک باہرموٹرسائیکل پر بیٹھا رہا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ملزمان کو دیکھتے ہی دکان کے باہر گاہک اور بچے بھاگے، ملزمان نے دکان میں گھستے ہی لوٹ مار شروع کردی، کیش کاؤنٹر خالی کرنے کے بعد ملزمان تیزی سے باہر نکلے۔

ایک ملزم نے لوگوں کو ڈرانے کے لیے بچوں کی طرف فائر کیا، تینوں ملزمان نے شلوار قمیص اور ماسک پہن رکھے تھے، فائرنگ کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:ایبٹ آباد میں کھدائی، کان بیٹھ گئی، 2 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق

دکاندار کے مطابق ایس ایچ او اورنگی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہے،ایک ڈکیتی پہلے اور ایک ہفتے میں 2ڈکیتیاں پڑ چکی ہیں، پولیس کے پاس جاتے ہیں تو کوئی کارروائی نہیں ہوتی، موجودہ ایس ایچ او کو تبدیل کرکے قابل افسر تعینات کیا جائے۔