افغان طالبان نے مساجد پر خودکش حملوں کو اسلام کے منافی قرار دیدیا، پشاور دھماکے کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

طالبان حکومت نے پشاور دھماکے کے متعلق اہم بیان جاری کردیا۔

افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی افسوسناک خبر ملی ہے کہ آج خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں ایک مسجد میں ہونے والے دھماکے میں بہت سے افراد شہید اور کئی زخمی ہوچکے ہیں۔

افغان وزارت خارجہ کا اعلامیہ

بیان کے مطابق امارت اسلامیہ مساجد میں عبادت گزاروں پر حملے کی مذمت کرتی ہے اور اس طرح کے اقدامات کو اسلام کے مبارک دین کے احکامات کے خلاف قرار دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاق المدارس کی پشاور دھماکے کی مذمت، واقعہ قومی سانحہ قرار، قوم سے دعاؤں کی اپیل

اس واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے مغفرت و جنت اور زخمیوں کے لیے شفاء عاجلہ کی دعا کرتی ہے اور متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور رشتہ داروں سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

Related Posts