اسٹاک مارکیٹ میں 260.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 260.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
اسٹاک مارکیٹ میں 260.28 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر مندی دیکھنے کو ملی، 100 انڈیکس میں 260.28 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے باعث 31 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر نیچے کی طرف آگئی۔

آج تیسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز غیر یقینی صورتحال کے باعث ہوا، 100 انڈیکس میں پہلے ہی گھنٹے کے دوران 178 پوائنٹس کی مندی دیکھنے کو ملی۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ چلتا رہا، ایک موقع پر انڈیکس 31239.44 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا، جبکہ گراوٹ کے باعث انڈیکس 30775.45 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی آ گیا تھا۔

جبکہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 260.28پوائنٹس کی مندی کے بعد 30971.27 پوائٹس کی سطح پر ہوا۔

Related Posts