اسٹاک مارکیٹ میں 193پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 193پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 193پوائنٹس کی کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100انڈیکس 193.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 41,755.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 328,653,569 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 144,312,641 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 9.611 بلین روپے کے مقابلے 4.667 بلین حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 315 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 253 کے بھاؤ میں اضافہ اور 51 کے بھاؤ میں کمی ریکارڈ کی گئی، جب کہ 11 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:پی بی سی کا ڈیجیٹلائزیشن کو متاثر کرنیوالی حکومتی پالیسیوں پر فوری نظرِثانی کا مطالبہ

سیفائر فائبر کی قیمت 76.52 روپے فی حصص کی سب سے زیادہ کمی کے ساتھ 1,259.38 روپے پر بند ہوئی اور اس کے بعد کولگیٹ پام 46.80 روپے کی کمی کے ساتھ 2,039.50 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts