سندھ حکومت نے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سندھ حکومت نے 17 جنوری کو تمام تعلیمی اداروں کیلئے چھٹی دے دی۔

سترہ جنوری کو شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

 سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر اسکولوں میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 17 جنوری کو شبِ معراج کے موقع پر تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبے میں سردی کی شدت میں اضافے کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اب تعلیمی ادارے ایک گھنٹہ لیٹ نو بجے کھل رہے ہیں۔

Related Posts