شدید سردی، سندھ میں اسکولوں کے کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شدید سردی، سندھ میں اسکولوں کے کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے
شدید سردی، سندھ میں اسکولوں کے کھلنے کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ میں شدید سردی کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں شدید سردی کے باعث اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کھولے جائیں گے۔

اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم نامہ شدید سردی کے باعث فوری جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے بھی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ حکومت کا کراچی میں خواتین کیلئے مخصوص پنک بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ ملک میں شدید سردی کے باعث بچوں کے ساتھ والدین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts