کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کرگئے، 1209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 مریض انتقال کرگئے جبکہ 1 ہزار 209 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 1 ہزار 261 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15 ہزار 534 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 1209 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ تشخیص کی شرح کا 7.8 فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں27 مریض انتقال کرگئے، اس وقت 47 ہزار 717 مریض زیر علاج ہیں۔

وزیراعلی نے مزید کہا کہ 1209 نئے کیسز میں سے 526 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 196، ملیر 96، ضلع وسطی 95، ضلع جنوبی 77، کورنگی 52 اور ضلع غربی میں 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد 241، شہید بے نظیر آباد 64، تھرپارکر 38، بدین 37، مٹیاری 36، سانگھڑ 28، جامشورو 26، سجاول 25، دادو 24، نوشہروفیروز 18، گھوٹکی 17، شکارپور اور ٹنڈو الہیار 16۔ 16، سکھر 15،ٹھٹھہ 14، جیکب آباد 12،عمرکوٹ 11، میرپورخاص 10، خیرپور 9 اور لاڑکانہ میں 7 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کرنے کی تاکید کی۔

یہ بھی پڑھیں : سی ڈی اے نے 100 ہاوسنگ سوسائٹیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا