اسرائیلی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی خاموشی ناقابل یقین ہے، عامر خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی خاموشی ناقابل یقین ہے، عامر خان
اسرائیلی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی خاموشی ناقابل یقین ہے، عامر خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ اسرائیلی بربریت کے خلاف عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی ناقابل یقین ہے۔

یہ وقت ہے کہ اختلافات پسِ پشت ڈال کر اپنے مسلمان بھائیوں کی صدائے استغاثہ پر لبیک کہا جائے۔ ظلم چاہے کسی جانب سے بھی کیا جائے اس کے خلاف آواز اٹھانا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔عامر خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے اس بابرکت مہینے میں اپنے فلسطینی بھائیوں کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر انسانیت سوز تشدد کی گواہی سے سوشل میڈیا بھرا پڑا ہے پھر بھی عالمی امن اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں۔

انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی سطح پر اسرائیلی مظالم کی جانب دنیا بھر کی توجہ مبذول کروانے میں سنجیدہ اور اہم کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی دہشتگردی اور انسانیت سوز مظالم انتہائی شرمناک ہیں، مصطفیٰ کمال

Related Posts