شہزادہ فلپ کی وصیت کا راز 90 سال کے بعد کھلے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہزادہ فلپ کی وصیت کا راز 90 سال کے بعد کھلے گا
شہزادہ فلپ کی وصیت کا راز 90 سال کے بعد کھلے گا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لندن:شہزادہ فلپ کی وصیت کو90سال کے لئے راز میں رکھ دیا گیا ہے، ڈیوک آف ایڈنبرا کی وصیت کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق شہزاہ فلپ کی وصیت کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی تاکہ ملکہ کے وقار اور موقف کی حفاظت ممکن ہوسکے۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں یہ رواج ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے جاری ہے کہ جس میں شاہی خاندان کے سینئر رکن کی موت کے بعد عدالتوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ وصیت کو سیل کر کے محفوظ کر لیں۔

شاہی خاندان کے افراد کی وصیتوں کو راز میں رکھا جاتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ شاہی خاندان کی وصیتوں کو عام عوام کے سامنے پیش نہیں کیا جائے نہ ہی انہیں اس بارے میں کوئی معلومات دی جائیں۔

وصیت کو سیل کرنے کی درخواست کی سماعت جولائی میں فیملی کورٹ کے سب سے سینئر جج سر اینڈریو میکفرلین نے نجی طور پر کی تھی۔

جج کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کے فیملی ڈویژن کے صدر کی حیثیت سے ان کے پاس شاہی خاندان کے گزر جانے والے افراد سے منسلک 30 سے زائد سیل ہوئے لفافے موجود ہیں جن کی وہ نگرانی پر معمور ہیں۔

اور 100 سے زائد سالوں میں پہلی بار انہوں نے ایک ایسا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے ان وصیتوں کو عام کیا جا سکتا ہے۔جج نے کہا کہ اس نے شہزادہ فلپ کی وصیت نہیں دیکھی ہے اور نہ ہی انہیں اس کے مندرجات کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملکہ شہزادہ فلپ 9 اپریل کو 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے شہزادہ فلپ کچھ عرصہ سے بیمار تھے۔شہزادہ فلپ 10 جون 1921 کو پیدا ہوئے تھے۔ شہزادہ فلپ کے 4بچو ں میں تین بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔ شہزادہ فلپ کے بڑے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے ولی عہد ہیں۔

Related Posts