ڈی ایس پی نے اپنی ہی بیٹی اور بیوی کو کیوں قتل کیا؟ افسوسناک وجہ سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

dr jamil
چین کی تاریخ: عروج و زوال اور عالمی سیاست میں مقام
dr jamil
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ کی شمولیت: کیا یہ اسلامک نیٹو ہے؟
dr jamil
ایران امریکا تنازعہ :  ایک خطرناک مرحلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈی ایس پی
(فوٹو: آن لائن)

ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اور بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ جھوٹی نکلی، دونوں کی لاشیں دو مختلف مقامات سے برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ ڈی ایس پی نے قتل کا اعتراف کرلیا، جس کی افسوسناک وجہ سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عثمان حیدر نے بیوی اور بیٹی کو خود قتل کیا اور برکی تھانے میں ایک ماہ قبل دونوں کے اغوا کی جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی تھی، ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا نے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر نے قتل کا اعتراف کرلیا۔

ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ عثمان حیدر کی بیوی کی لاش شیخوپورہ جبکہ بیٹی کی کاہنہ کے علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔ دونوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ذیشان رضا کا مزید کہنا ہے کہ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھجوا دی گئی ہیں جبکہ ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر سے واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے تاکہ قتل کی وجوہات اور مقدمے کی مزید تفصیلات سامنے آسکیں۔

Related Posts