پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 مئی تک توسیع کر دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 مئی تک توسیع کر دی
پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31 مئی تک توسیع کر دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 31مئی تک توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جبکہ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں صرف چار دن کے لئے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

با خبر ذرائع کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 31مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اس دوران پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز اور تعلیمی ادارے مکمل بند رہیں گے، کنسٹرکشن انڈسٹریز میں الیکٹریکس، اسٹیل، پمینیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔اس کے علاوہ سب بند رہے گا۔

پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں یہ کہا گیا ہے کہ حجام اور سیلون بیوٹی پارلر اور جمنیزیم کھول دیئے جائیں۔ جبکہ پنجاب میں تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھلیں گی۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام کریانہ اسٹورز، تندور، گراسری اسٹورز، جنرل اسٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔

فروٹ اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی۔ تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔جبکہ اس دوران تمام حفاظتی اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران میرج ہال اور مارکیز مکمل بند رہیں گی۔ لاک ڈاؤن میں پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔ کنسرٹ اور اسپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related Posts