صوبائی وزیر صحت سندھ نے ضلع غربی کے کرپٹ ملازم کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صوبائی وزیر صحت سندھ نے ضلع غربی کے کرپٹ ملازم کی انتظامیہ سے رپورٹ کرلی
صوبائی وزیر صحت سندھ نے ضلع غربی کے کرپٹ ملازم کی انتظامیہ سے رپورٹ کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:صوبائی وزیر صحت عزرا پیچوہونے ایم ایم نیوز ٹی وی کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت ضلع غربی کے نوسرباز گریڈ 4 کے ملازم کے ہاتھوں کورونا فنڈز کی مبینہ لوٹ مار میں ملوث ہونے کی ضلع غربی محکمہ صحت کی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جئے بھٹو کے نعرے کی آڑ میں حکومت سندھ اور پارٹی کو بدنام کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کا سگنل دیدیاہے۔

گریڈ 4 کے ڈرائیور سے نرسنگ اٹینڈنٹ بننے والا ملازم حیرت انگیز طور پر کروڑ پتی بن گیا، مذکورہ ملازم پر سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کے بجٹ سمیت کورونا فنڈز کے لاکھوں روپے ہڑپ کرنے کا سنگین الزام۔

محکمہ صحت غربی کے ضلعی صحت افسر ڈاکٹر محمد شفیق نے وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کی ٹیلیفونک ہدایت کے مطابق اقبال پیرزادہ عرف نومی کے بارے میں معلوم کی گئی تفصیلات کی باقاعدہ چھان بین شروع کردی اور اس ضمن میں اقبال پیرزادہ سے ابتدائی طور پر ان سے 19 اگست 2020 کو ایک مراسلے نمبر DHO/ W/KEY6826/29 کے ذریعے ان کے کوائف کے حوالے سے متعلقہ دستاویزات طلب کی ہیں۔

دوسری جانب ایم ایم ٹی وی کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گریڈ 4 کے اٹینڈنٹ اقبال پیرزادہ برسوں سے حاضری دیئے بغیر باقاعدہ نہ صرف تنخواہ وصول کررہے ہیں۔

قطر اسپتال کے ذرائع کے مطابق اقبال نومی نے وہاں کے سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد سے مبینہ ساز باز کے ذریعے ایک کروڑ 17 لاکھ بجٹ کے فنڈز سے اور لاکھوں روپے کورونا فنڈز کے فنڈز محکمہ صحت میں رجسٹرڈ فرموں کے نام سے مختلف ادویہ اور کورونا میں استعمال ہونے والی اشیاء کی سپلائی کے نام پر مبینہ کروڑوں روپے ہڑپ کرلیے۔

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اقبال نومی نے ختم ہونے والے مالی سال میں قطر اسپتال کے سابق ایم ایس ڈاکٹر خالد میمن سے مبینہ ساز باز کرکے بجٹ کے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے سمیت کورونا فنڈز بھی ہڑپ کرلئے ہیں۔

دوسری جانب جب اقبال نومی سے ان کے اخراجات کے بارے میں رابطہ کرکے پوچھا گیا تو انہوں نے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے کے بجائے کہا کہ وہ جیالے ہیں،جئے بھٹو کے ویزے پر ہماری حکومت میں حاضری کی ضرورت نہیں ہوتی اور انہوں نے مزید دھمکاتے ہوئے فون بند کردیا۔

Related Posts