نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: مہنگی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، لاہور میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے روٹی اور نان کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روٹی کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کے بعد روٹی کی قیمت 12 سے 15روپے اور نان کی قیمت 20 سے 25 روپے کردی گئی ہے۔

نائب صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن وحید عباسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر کو 2 بار درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی، ضلعی انتظامیہ آٹے اورگندم کی قیمت قابو کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔قیمتوں میں مجبورا اضافہ کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:ایکسپورٹ امپورٹ بینک آف پاکستان قائم کرنیکا فیصلہ، سینیٹ سے بل منظور

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نان بائی ایسو سی ایشن یکطرفہ قیمت میں اضافہ نہیں کرسکتی، اگر قیمت بڑھائی گئی تو سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ تندور کو سیل کر دیا جائیگا۔