پی آئی اے کا طیارہ امریکہ کے لئے براہ راست اڑان بھر گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے کا طیارہ امریکہ کے لئے براہ راست اڑان بھر گیا
پی آئی اے کا طیارہ امریکہ کے لئے براہ راست اڑان بھر گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی طیارہ براہ راست امریکہ کے لئے اڑان بھر گیا۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکہ کے شہرنیوجرسی پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق پی کے 8711سے د و سو سے زائد مسافرروانہ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

اگر مستقل بنیادوں پر اجازت مل گئی تو پی آئی اے امریکہ کے لئے پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔جبکہ دیکھا جائے تو یہ ملکی تاریخ پہلی بار ہوا ہے کہ پی آئی اے کے طیارے نے امریکہ کے لئے براہ راست اڑان بھری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پی آئی اے کے ایئر کریش کے بعد ملک میں فضائی آپریشن عارضی طور پرمعطل کردیا تھا مگر بعد میں کھول دیا گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی پروازیں بھی فلائٹ آپریشن میں مصروف ہیں۔

Related Posts