اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے43ارب ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے43ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے43ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:جمعہ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر مندی کی زد میں آگئی،کے ایس ای 100انڈیکس 200پوائنٹس گھٹ گیا جس کے سبب انڈیکس 46900پوائنٹس سے گھٹ کر 46600پوائنٹس پر آگیا جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے43ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

کاروباری مندی کی وجہ سے62.28فیصد حصص کی قیمتیں بھی کم ہو گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام،پیٹرولیم،بینکنگ اور فوڈز سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نہ صرف47ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا بلکہ 47183پوائنٹس پر جا پہنچا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر حصص کی فروخت کے باعث انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور انڈیکس ایک موقع پر 46500پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 284.38پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

جس سے انڈیکس46920.46پوائنٹس سے کم ہو کر 46636.08پوائنٹس ہو گیا اسی طرح177.85پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18658.17 پوائنٹس سے کم ہو کر18480.32پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32172.45پوائنٹس سے کم ہو کر 32010.20پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 43ارب89کروڑ11لاکھ 68ہزار771روپے کی کمی واقع ہوئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 81کھرب79ارب27کروڑ 18لاکھ92ہزار965 روپے سے کم ہو کر81کھرب35ارب 38کروڑ7لاکھ24ہزار194روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 16ارب روپے مالیت کے38کروڑ72لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو16ارب روپے مالیت کے 40کروڑ51لاکھ78ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر525کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،327میں کمی اور25کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ24لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ 2کروڑ52لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ9لاکھ،ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑاور بینک آف پنجاب 1کروڑ94لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts