اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے 27ارب ڈوب گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے 27ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے 27ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ منگل کے روز بھی مندی کی لپیٹ میں رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 46900پوائنٹس سے گھٹ کر 46700پوائنٹس پر آگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 27ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور71.73فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور ابتدائی سیشن میں انڈیکس 46995پوائنٹس پر جا پہنچا۔

تاہم نئی سرمایہ کاری نہ ہونے اور سرمائے کے انخلاسے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور مندی کا یہ رجحان کاروبار کے اختتام پر غالب رہا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کے ایس ای100انڈیکس میں 188.56پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

جس سے انڈیکس46918.52پوائنٹس سے گھٹ کر46729.96پوائنٹس ہو گیا اسی طرح100.94پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس18847.98پوائنٹس سے کم ہو کر18747.04پوائنٹس ہو گیا۔

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس32221.05پوائنٹس سے کم ہو کر32119.15پوائنٹس پر آگیا۔کاروبار ی مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 27ارب 33کروڑ 19لاکھ62ہزار967روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم82کھرب45ارب35کروڑ54لاکھ67ہزار133روپے سے گھٹ کر82کھرب 18ارب2کروڑ35لاکھ4ہزار166روپے ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو11ارب روپے مالیت کے 42کروڑ37لاکھ57ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو12ارب روپے مالیت کے 41کروڑ78لاکھ 52ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر520کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے129کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،373میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ4کروڑ18لاکھ،کوہ نور اسپیننگ 3کروڑ37لاکھ،پی آئی اے 2کروڑ97لاکھ،ورلڈ کال ٹیلی کام2کروڑ86لاکھ اور بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ37لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts