کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر 164.02 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45955.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج پورے کاروباری روز (جمعرات) کے دوران کاروبار میں 0.36 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 9 کروڑ 32 لاکھ 25 ہزار 423 شیئرز کا لین دین کیا گیا۔جبکہ روپے کی قدر میں بہتری کے باعث بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر پستی کا شکار رہا، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی ایک روپیہ 10 پیسے سستی ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر ایک روپیہ 10 پیسے کمی کے بعد 173 روپے 10 پیسے میں فروخت ہوا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئے سسٹم میں مسائل پر ایس ای سی پی کا نوٹس