پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، اوساکا بیٹریز پریذینٹس جے ڈاٹ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دونوں کپتانوں نے کی۔

دونوں ٹیموں کے مابین تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل کھیل جائے گا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تینوں میچز دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوں گے

پاکستان 18 سال بعد جمعہ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں نمبر ون ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا، 17 ستمبر وہ تاریخی دن ہوگا کہ جب پاکستان 18 سال بعد ایک بار پھر اپنی سرزمین پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی کریگا۔

مہمان ٹیم آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ اور آئی سی سی کی موجودہ ٹیمز رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعے کو جبکہ آئندہ دونوں میچز اتوار اور منگل کو کھیلے جائیں گے۔

سیریز کے تینوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،یہ چوتھا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کسی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں مدمقابل آئیں گی۔

یہاں اب تک کھیلے گئے تینوں ون ڈیا نٹرنیشنل میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم جبکہ مہمان ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین ٹام لیتھم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونو ں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کر رکھی ہے۔ اس دوران ایک میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ ختم ہوئے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 فروری 1973 جبکہ آخری میچ 26 جون 2019 کو کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آخری مرتبہ 2003 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

جہاں پاکستان نے پانچ میچز پر مشتمل ون ڈیانٹرنیشنل سیریز میں کلین سوئیپ کیا تھا۔اس سیریز میں سب سے زیادہ رنز پاکستان کے یاسر حمید نے (356 رنز) بنائے جبکہ محمد سمیع نے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں۔ یہ وہ وقت تھا جب پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلا کرتی تھی۔

مزید پڑھیں: رمیز راجہ قومی ٹیم کے کپتان کے طور پر مجھے سپورٹ کر رہے ہیں۔بابر اعظم

آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2019 کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی مینز ون ڈے انٹرنیشنل ٹیمز رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔

Related Posts