نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگا
نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگانیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج سے ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپئین شپ کا آغاز آج (سوموار) سے ہوگا، وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری چیمپئن شپ کا افتتاح کرینگے۔

چیمپیئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں سات اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چیمپین شپ کی میزبانی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کر رہی ہے جس کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول“اے“ میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول“بی”میں پاکستان آرمی،لاہور،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں۔ اوج ظہور نے بتایا کہ چیمپین شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے۔

مزید پڑھیں:ویمن ایشیا کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 9وکٹس سے شکست دے دی

پیر سے شروع ہونیوالی چیمپئین شپ کا افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا جاے گا جبکہ پہلے دن دفاعی چیمپئین واپڈا اور کوئٹہ، آرمی اور پشاور، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ چیمپئین شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7التوبر کو کھیلا جاے گا۔

Related Posts