سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Case Registered After Eid Announcement in North Waziristan
سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 13 مئی کو ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض:سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔

عرب اخبار سعودی گزٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق خبر جاری کی۔

ٹوئٹر پر جاری کردہ خبر کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور سعودی عرب میں عید الفطر 13 مئی بروز جمعرات کو منائی جائے گی۔

دوسری جانب خلیج کے ملک قطر کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ ثقیل الشمری نے ماہ شوال کے حوالے سے اعلان کردیاہے۔

سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

جبکہ پاکستان میں محکمہ موسمیات کے مطابق عید الفطر کے 14مئی بروز جمعہ المبارک کو ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔

Related Posts